نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور افواہوں کی روک تھام کے لیے سرگرم ہوگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا پر کوئی بھی پیغام شیئر کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی تصدیق کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ آن لائن پوسٹ غلط معلومات کو بہت دور تک اور وسیع پیمانے پر پھیلاسکتی ہے، ہم سب مضر مواد کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے اپنے آپ سے یہ سوالات ضرور پوچھیں کہ یہ پوسٹ کس نے بنائی، اس کا ذریعہ کیا ہے، یہ کہاں سے آئی ہے، آپ اسے کیوں شیئر کر رہے ہیں اور یہ خبر یا پوسٹ پہلیکب چھپی یا شیئر ہوئی تھی؟