نیو میکسیکو: میکسیکو کے شہر واریز میں جیل پر حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا واریزشہر کے جیل پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 10 اہلکاروں سمیت 4 قیدی ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق حملے کے بعد جیل سے 24 قیدی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ مسلح افراد نےصبح جیل پر دھاوا بولا اور اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
جیل پر حملے کے کچھ دیر بعد واریز کے پولیس اہلکاروں کوبھی نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے 4 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔