اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی کا مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ

 

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایتمار بن گویر نے سخت حفاظتی انتظامات میں مسجد کے کمپاؤنڈ کے ارد گرد چہل قدمی کی۔

اس معاملے کی فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گویر کے مسجد الاقصیٰ کے دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا مسجدالاقصی کا دورہ اشتعال انگیزی اور تنازع میں خطرناک اضافہ ہے۔

دوسری جانب اردن نے بھی اسرائیلی وزیر بن گویر کے مسجدالاقصیٰ کے دور ے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی وزیر کے مسجد الاقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔