عمان:اردن کی وادی میں واقع کھیت میں علی الصبح آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن کی وادی میں واقع کھیت میں علی الصبح آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
اردن کی پولیس کے مطابق دو خیموں میں آگ لگنے سے 3لڑکیاں اور ان کے والدین جاں بحق ہوئے۔
یہ حادثہ مغربی اردن کے علاقے غور المذرا میں پیش آیا جہاں سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں۔
ریسکیو عملے نے آگ بجھا کر لاشیں کرک شہر منتقل کیں، یہ شہر دارالحکومت امان سے 130کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
ہزاروں پاکستانی اور دیگر شہریت رکھنے والے افراد اس علاقے میں واقع کھیتوں میں کام کرتے ہیں اور خیموں میں رہتے ہیں۔