روس یوکرین جنگ نے جرمن معیشت کاجنازہ نکال دیا

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ نے جرمنی کی معیشت کاجنازہ نکال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی میں افراط زر 70 سال بعدانتہائی سطح تک پہنچ گئی۔

2021 میں جرمنی میں افراط زر کی شرح 3.1 فیصد تھی اور  جنگ کے بعد2022 میں جرمنی میں افراط زرمیں 7.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

1951  میں جرمنی میں سالانہ افراط زر 7.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ افراط زرمیں اضافے کی وجہ توانائی اور خوراک کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔