اوٹا:امریکی ریاست اوٹا اینوک سٹی میں ایک خاندان کے آٹھ افراد کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینوک کے حکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ البرٹ ڈرائیو کے علاقے میں ایک گھر میں 8افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔
ہلاک ہونیوالوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں،پریس ریلیز میں کہا گیا کہ واقعے کے بارے میں تاحال زیادہ معلومات نہیں دی جاسکتی کہ آیا واقعہ خودکشی کا ہے یا دہشتگردی کا اور اس سے دیگر شہریوں کو مزید خطرہ ہے یانہیں؟ اس بارے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ریاستی حکام کی جانب سے واقعے پر دلی رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔