ماسکو: روس نے یوکرین میں رہائشی علاقے پر درجنوں میزائل داغے جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے علاقے ڈونیسک میں روس نے رہائشی علاقے میں بمباری کی جس سے ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
روسی میزائل حملے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے جن میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
روسی حملے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گی۔مسلسل بمباری کے باعث ایمبولینسوں میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس قبل بھی روس نے اسی علاقے میں دو عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم رو س کا دعویٰ تھا کہ یہ عمارت یوکرینی فوج کی جائے پناہ تھی۔
واضح رہے کہ ڈونیسک وہ علاقہ ہے جہاں روس نے قبضے کے بعد نام نہاد ریفرنڈم کرائے تھے اور اس کے نتیجے میں اس علاقے کو روس میں شامل کرلیا تھا۔