عسیر / ریاض: سعودی عرب میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق جب کہ 29 شدید زخمی ہو گئے.
زخمیوں کو طبی امداد کے بعد عسیر کے سینٹرل اسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مسافر بس مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو لے کر ابھا شہر سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی.
بس میں زیادہ تر غیر ملکی اقامہ ہولڈر سوار تھے، بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد عسیر کے درہ شعار کو بند کر دیا گیا۔