مکہ مکرمہ: مصر سے تعلق رکھنے والی روزہ دار خاتون عمرے کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مصری خاتون هبة القبانی روزے کی حالت میں طواف ادا کرنے میں مصروف تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ خانہ کعبہ کے سامنے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
خاتون نے پسماندگان میں شوہر اور 5 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ سوشل میڈیا پرمرحومہ هبة القبانى کے شوہر ڈاکٹرعبد المنعم الخطيب نے کہا کہ وہ دیکھ بھال کرنے والی، صالح اور فرمانبردار خاتون تھی۔
رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں زائرین مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔