اندور: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے مندر کے کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع مندر میں مذہبی تہوار کے موقع پر لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ بے تحاشا رش کے باعث مندر کے کنویں پر بنایا گیا فرش لوگوں کا وزن نہ سہہ سکا اور ٹوٹ گیا۔
فرش ٹوٹنے سے سیکڑوں لوگ کئی فٹ گہرے کنویں میں جا گرے جن میں سے متعدد زخمی ہوگئے۔ کنویں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ اب تک 14 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ ایک شخص لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور مدھیا پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے گزشتہ روز ہی امدادی کارروائی کی ہدایت کردی تھی۔