لاہور: پنجاب کی جامعات میں ’ رائیڈ فار چینج ‘ پروگرام کے تحت طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا۔
سٹی ٹریفک پولیس اور ملٹی نیشنل کمپنی کے تعاون سے جاری پروگرام کے تحت لمز یونیورسٹی کے بعد اب یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں طالبات کو اسکوٹی چلانے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ اس موقع پر طالبات کو فری ڈرائیونگ لرنر پرمٹ بھی جاری کیے جارہے ہیں۔
لمز یونیورسٹی میں 500 سے زائد طالبات کو لرنر پرمٹ اور اسکوٹی رائیڈ کے بارے بریفنگ دی گئی۔ ’ ویمن آن ویل‘ پروجیکٹ کے تحت بھی خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ویمن آن ویل اسکول میں داخلے کیلیے ہیلپ لائن 15 پر کال یا راستہ ایپ سے رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔ ’ وومن آن ویلز‘ پروجیکٹ اور’ رائیڈ فار چینج ‘ پروگرام کامقصد خواتین کو زیادہ پر اعتماد اور خود مختار بنانا ہے۔