خیبرپختونخوا میں مفت آٹے کی سپلائی معطل 

پشاور:پشاور سمیت صوبے بھر میں مفت آٹے کی سپلائی عارضی طور پر بند ہو گئی ہے ٗفلور ملوں کومفت آٹے کیلئے گندم کا کوٹہ دو دنوں سے معطل ہے۔

پنجاب کی آٹے کی قیمتوں میں پہلے  ہی اضافہ ہوا ہے  مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر میں دوسرے روز بھی مفت آٹے کی فراہمی سرکاری سطح پر بند رہی۔

 وفاقی اور صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران مفت آٹے کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جو کہ 18ویں رمضان المبارک تک جاری رہا، تاہم گزشتہ دو روز سے مفت آٹے کی فراہمی بند ہو چکی ہے۔ 

جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے تاحال گندم کی سپلائی فلور ملوں کو نہیں کی  گئی  جس کے باعث ڈیلروں کے پاس بھی مفت آٹا ختم ہو گیا ہے۔

  محکمہ خوراک کی جانب سے مفت آٹے کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے مفت آٹے کی فراہمی کے بند ہونے پر شہریوں نے شدید تحفظات کااظہار کیا ہے۔