سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے لوسم میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
اںٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔