پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں مکان کی تعمیر کے دوران زیر زمین تقریباً سو سال پُرانا مکان دریافت ہوا ہے۔
پشاور کے اندرون شہر میں واقعے علاقے آسیہ میں ایک گھر کی تعمیر و مرمت کے دوران جب کھدائی کی گئی تو زیر زمین ایک اور گھر دریافت ہوا۔
مرمتی کام کے دوران زیر زمین گھر نکلنے کے بعد علاقے میں بات پھیلی جس کے بعد وہاں لوگوں کا مکان کو دیکھنے کے لیے تانتا بندھ گیا، یہ خبر شہر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیلی جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔
محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد مکان کی تعمیر کو فوری طور پر روک کر گھر کو سیل کردیا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے ابتدائی جائزے کے بعد بتایا کہ گھر 100 سے بھی پرانا معلوم ہوتا ہے۔