نوشہرہ میں پولیو ٹیم پر حملہ، ملزم پولیس کی فائرنگ سے زخمی

نوشہرہ کےعلاقے کھنڈر میں پولیو ٹیم پرحملہ کرنے والا پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ حملے میں پولیو ٹیم محفوظ ہے جبکہ زخمی حملہ آور کو قاضی میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی حملہ آور اکیلا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی خیبرپختونخوا میں پولیو کیس سامنے آیا تھا، پولیو میں مبتلا بچے کا تعلق بنوں سے ہے، متاثرہ لڑکے کی عمر تین برس ہے۔