سرکاری ملازمت، کاروبار کرنیوالے وکلاء کے لائسنس منسوخی کیلئے ایک ماہ کی وارننگ 

پشاور:خیبر پختونخوا بار کونسل نے سرکاری، نیم سرکاری میں اداروں میں ملازمت اور کاروبار سے منسلک وکلا کو ایک مہینے کے اندر لائسنس منسوخی کے لیے وارننگ دی ہے۔

 خیبر پختون خوا بار کونسل کے وائس چیئر مین زربادشاہ ایڈووکیٹ اور چیئر مین ایگزیکٹیو سید مبشر شاہ نے  اس بات پر دکھ اور گہرے افسوس کا اظہا رکردیا ہے کہ بعض وکلا نے وکالت کے پیشے کے ساتھ سرکاری  اور فلاحی اداروں میں ملازمت اختیار کرلی ہے اور بعض وکلا نے وکالت کے پیشے کے ساتھ کاروبار بھی شروع کیے ہیں۔

 وکلا کا یہ اقدام لیگل پریکٹشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ 1973 ایکٹ کے منافی ہے۔ ایسے وکلا جو سرکاری اور فلاحی اداروں میں ملازمت کر رہے ہیں اور یا کاروبار سے منسلک ہیں ایک مہینے کے اندر اپنے  لائسنس منسوخ کرنے کے لیے بار کونسل سے رجوع کریں بصورت دیگر ملوث وکلا کے خلاف بار کونسل ایکٹ کے تحت کاروائی کریں گے۔