خیبرپختونخوا میں عید الفطر پر 6چھٹیوں کا اعلامیہ جعلی نکلا 

پشاور:خیبرپختونخوا میں عید الفطر پر 6چھٹیوں کا اعلامیہ جعلی نکلا، صوبائی حکومت نے عید پر 5چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 حکومت خیبرپختونخوا کے محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں عیدالفطر2023 کے موقع پر 5 روز عام تعطیل ہو گی۔


اعلامیہ کے مطابق عید الفطر 1444ھ کی چھٹیاں 21 اپریل سے 25 اپریل تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر 6چھٹیوں کا اعلامیہ وائرل ہوا تھا جسے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں بھی شائع کیا گیا تھا۔ تاہم یہ اعلامیہ جعلی نکلا۔

وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کی جانب سے بھی 5چھٹیوں کا اعلامیہ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔