پرویز خٹک کی اہلیہ انتقال کرگئیں 

نوشہرہ،لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔

وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں،اہلخانہ کے مطابق پرویز خٹک کی اہلیہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائیگا، پرویز خٹک کی اہلیہ کی میت لاہور بھجوادی گئی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی  نماز جنازہ منگل کو اداکی جائیگی، اور ان کو لاہور میں ہی سپردخاک کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک اور ان کے اہل خانہ لاہور میں ہی موجود رہیں گے۔

علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اپنے بیان میں صدر مملکت نے  اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعاء  کی ہے،صدر مملکت نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت، ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔