صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسزکے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید، 4 زخمی ہو گئےجبکہ دو دہشتگروں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نےصوبہ خیبر پختونخوا کےضلع خیبرکے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔
جاری بیان کے مطابق اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک اورچار کو زخمی کردیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران دو جوان بھی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والےسکیورٹی فورسز کے چوبیس سالہ باسط علی اور چارسدہ کے 26 سالہ وقاص علی نےآپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔