خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادیٔ تیراہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 1 ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق وادیٔ تیراہ کے علاقے غیبی نیکہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کا عملہ معمول کے گشت پر تھا۔
دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ کارروائی شروع کر دی۔