بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 5 افراد جاں بحق  

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں اور ریلوں سے ہونے والے نقصانات میں خضدار میں 2، مچھ، لسبیلہ میں 2 اور کیچ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پی ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ حالیہ بارشوں سے چاغی اور پنجگور میں متعدد کچے مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بولان پنجرہ پل کا ایک حصہ اور سوناری پل کوہلو سیلابی پانی میں بہہ گئے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں مقامات پر پلوں کی مرمت اور ٹریفک بحالی کا کام جاری ہے۔