لسبیلہ، ہندویاتریوں کی بس الٹنے سے 25 افراد زخمی ہوگئے

لسبیلہ:ہنگلاج مندر روڈ پر ہندویاتریوں کی بس الٹ گئی جس کے باعث 25 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد کاسی کے مطابق ہندو برادری کی عبادت گاہ ہنگلاج مندر کی یاترا کے بعد واپسی میں  یاتریوں کی کوچ ہنگلاج مندر روڈ پر الٹ گئی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے میں 25 افراد زخمی ہوئے، زیادہ تر یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں علاج کے بعد فارغ کردیا گیا جب کہ آٹھ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔