پشاور: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مولانا فضل الرحمان کو منانے پشاور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں جے یو آئی کے مرکز میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے مولانا فضل الرحمان سے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر فاتحہ کی۔
پی ڈی ایم سربراہ اور چیئرمین سینٹ کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی اور عدالتی بحران پر بھی بات چیت کی۔
بعدازاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی کی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور مرحوم کے گھر آمد جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وفد میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، سینیٹر دلاور خان، ترجمان جےیوآئی محمد اسلم غوری و دیگر بھی شامل تھے۔