مردان کے علاقے رستم تنوز میں آسمانی بجلی گرنے سے ساٹھ سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں
ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اور متعدد علاقوں میں طوفان اور تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے عوام کا شدید نقصان ہورہا ہے، تو دوسری جانب آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بھی متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں۔
خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے رستم تنوز میں آسمانی بجلی گرنے سے 60 سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ اور مویشی مالک کا 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا۔
بکریوں کے مالک نے بتایا کہ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرگئی، جس سے پورا ریوڑ متاثر ہوا اور 60 سے زائد بکریاں ہلاک ہوئیں، جن کی مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔