سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کا معاملہ، قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر رانا مقبول کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ، نوید قمر، فاروق نائیک اور ویڈیو لنک پر فہمیدہ مرزا نے شرکت کی۔
ججز تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں مستقلی کی منظوری دے دی۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کی مستقلی کی سفارش کی تھی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی ایک خط میں جسٹس مسرت ہلالی کی مستقلی کی سفارش کرچکے ہیں۔