سعودی عرب، 6پاکستانی منشیات فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار

سعودی عرب میں سیکورٹی حکام نے 6 پاکستانیوں کو منشیات فروخت کرنے کے جرم میں گرفتاری کرلیا ہے۔

سعودی عرب کی اینٹی نارکوٹکس فورس نے جدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 پاکستانیوں کو منشیات فروخت کے سلسلے میں گرفتار کرلیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گرفتار پاکستانی آئس ڈرگز کی فروخت میں ملوث پائے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد سے آئس اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے