ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی، اس کی دو بہنیں اور ایک بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ایبٹ آباد کے علاقے لڑی بنوٹہ میں چار افراد کو قتل کیے جانے کا الم ناک واقعہ پیش آیا ہے، ابتدائی اطلاعات ہیں کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے سبب پیش آیا۔
پولیس نے بتایا ہےکہ لڑی بنوٹہ میں گھریلو تنازع پر خاوند نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم کی بیوی، دو سالیاں اور ایک سالا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔