سوات: سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کیمارئی میں مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔
سوات پولیس کے مطابق کوچ بنوڑی سے مینگورہ شہر جا رہی تھی کہ کیمارئی کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر کبل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔