اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے انجینئر امیر مقام کارابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماﺅں نے خیبرپختونخوا میں آٹا بحران پر تبادلہ خیال کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آٹا بحران پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کردی،امیر مقام نے وزیراعظم کو آٹا بحران سے متعلق عوام میں پائی جانیوالی تشویش سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے آٹا بحران کے خاتمے کیلئے حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔