پشاور:نگراں وزیراطلاعات خیبرپختونخوافیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑمیں کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دیں گے۔
عمران خان کو قانونی تقاضوں کو پوراکرکے گرفتارکیا گیا، عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج اورتھوڑپھوڑ شروع کیا اورسرکاری املاک کونقصان پہنچا یا۔
احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے نگران وزیراطلاعات فیروزجمال کاکاخیل نے کہا کہ خیبرپختونخوانگران حکومت نے قانون ہاتھ میں لینے کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج کی آڑمیں کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دیں گے۔
بیرسٹرفیروزجمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ کسی نے قانون کو توڑنے کی کوشش کی توسختی سے نمٹیں گے، عمران خان کو قانونی تقاضوں کو پوراکرکے گرفتارکیا گیا، چیئرمین نیب نے القادرٹرسٹ میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔