خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی ادارے 13 مئی بروز ہفتہ تک بند کرنے کا اعلان کردیا جبکہ اس دوران ہونے والے تمام امتحانات کے پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے مشیرتعلیم رحمت سلام خٹک کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے تناظر میں صوبہ بھر کے تمام سکول اورکالجز ہفتہ 13 مئی تک بند رہیں گے۔
رحمت سلام خٹک نے بتایا کہ 10 سے 13 مئی تک ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں‘ منسوخ پیپرز کے شیڈول کا بعد میں اعلان کیا جائے گا