چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنان کی جانب سے پشاور میں دو روز کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث 659 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق مشتعل مظاہروں کے دوران 13 سرکاری عمارتوں سمیت 15 املاک کو جلایا گیا، 12 سرکاری گاڑیوں سمیت 17 گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان اور نادرامیگا سینٹرسمیت کئی عمارتوں سے سامان چوری کیا۔
حکام کے مطابق گزشتہ دو روز میں مشتعل مظاہروں کے دوران 58 پولیس اہلکاروں سمیت 300 سے زیادہ افراد زخمی جبکہ 7 مظاہرین جاں بحق ہوئے۔
واضح رہے کہ پولیس حکام کے مطابق مظاہروں کے خیبر پختونخوا میں دو دنوں کے مظاہروں میں مجموعی طور پر 104 افراد زخمی ہوئےجن میں ایس پی اور ایس ایچ او رینک کے چار افسران و اہلکار سمیت 36 زخمی ہ