ریڈیوپاکستان پشاور کی نشریات بحال

شرپسندوں کا نشانہ بننے والے ریڈیوپاکستان پشاور کی نشریات تعطل کے بعد بحال کر دی گئیں۔

9مئی کو مختلف املاک بشمول ریڈیوپاکستان پشاور پر حملے کیے گئے اور نقصان پہنچایا گیا۔ حملوں میں ریڈیوپاکستان پشاور کو آگ لگائی گئی جس سے نشریات کا عمل متاثر ہوا۔

پاکستان آرمی نے ریڈیوپاکستان پشاور کی نشریات بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان آرمی کی جانب سے بجلی کی بحالی اور صفائی کے انتظام کیلئے عملہ فراہم کیا گیا۔

ٹوٹ پھوٹ کی شکار جگہوں کی مرمت کرنا اور ٹرانسپورٹ مہیا کرنا شامل تھا۔ فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ریڈیوپاکستان پشاور کو مالی امدا دبھی دی گئی۔

پاکستان آرمی نے مشکل کی ہر گھڑی میں اپنا کردار کیا اور آگے بھی کرتی رہےگی۔