پشاور پولیس نے صوبہ بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں کے دوران ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے دستیاب فوٹیج کی مدد حاصل کی جا رہی ہیں۔
پشاور پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز میں صوبہ بھر میں جاری جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف 42 سے زائد مقمات درج ہوئے اور 296 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی ار میں نامزد 44 جبکہ 3 ایم پی او کے تحت 252 اب تک گرفتار کیے گئے، تمام گرفتاریاں قانونی تقاضے پورے کرکے عمل میں لائی گئیں۔
ہنگاموں میں شرپسند مظاہرین نے 17 سرکاری املاک اور تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان، آرمی چیک پوسٹ کے بیرئیر، سی سی ٹی وی کیمرے، پولیس پوسٹ، نیب آفس، الیکشن کمیشن وار سیف سٹی پراجیکٹ پر حملے کیے۔
مشتعل مظاہرین نے پشاور مردان چارسدہ، چکدرہ سوات کے ٹول پلازے اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہچایا۔