کور کمانڈر پشاور نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا ۔ کور کمانڈر کو ریڈیو پاکستان میں ہونے والے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گی۔
کور کمانڈر نے ریڈیو پاکستان کے عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور ہدایات جاری کی کہ ریڈیو پاکستان کی بحالی میں مزید تیزی لائی جاۓ ۔ پاک فوج کا عملہ مختلف کاموں کے حوالے سے ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی اور صفائی میں مصروف عمل ہے ۔
یاد رہے پاک فوج کی مدد سےایک دن بعد ہی ریڈیو پاکستان نے اپنی نشریات دوبارہ شروع کر دی ہے جو کہ اس بات کا عزم ہے کہ فوج اور عوام ساتھ ساتھ ہے ۔