کوہاٹ: درہ آدم خیل میں دو قبائلی گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
جھگڑا سنی خیل قوم اور زرغون خیل قوم کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔
زخمی افراد اور لاشوں کو مقامی اور پشاور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دونوں قوموں میں کوئلے کی کان کی حد برداری کا تنازعہ ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے گروپس کے درمیان فائرنگ رکوائی۔