خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیپلزپارٹی سے رابطوں کا انکشاف

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا (کے پی) کے رہنماؤں کا پیپلزپارٹی سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پیپلزپارٹی کے صوبائی ترجمان امجد آفریدی نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی، ناظمین اور بلدیاتی ممبران نے رابطےکیے ہیں۔

امجدآفریدی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کی خواہش سے قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔

امجدآفریدی کا کہنا ہےکہ بیشتر پی ٹی آئی رہنما جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں، قیادت سوچ کر فیصلہ کرےگی، ملک میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی میں جگہ نہیں ہے۔