تحریک انصاف پر پابندی لگی تو نئی جماعت بنا لینگے، پرویز خٹک

نوشہرہ: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

نجی ٹی وی سے  ٹیلی فون پر بات چیت میں پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی پارٹی سے جاتا ہے تو کوئی آتا ہے، اس سے پارٹی پرکوئی اثر نہیں پڑےگا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پارٹی پرپابندی کی کوشش کی گئی تو  پی ٹی آئی نئے نام سے سیاست کرےگی۔