پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی چھوڑنے والوں کو گڈ بائے کہہ دیا۔
خیبرپختونخوا میں اب تک 4 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑدی ہے جن میں سابق صوبائی وزیرڈاکٹر ہشام انعام اللہ، اقبال وزیر، سابق مشیراطلاعات اجمل وزیر اور سابق ایم این اے عثمان ترکئی شامل ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ پارٹی چھوڑنے والےچاروں پہلےہی فارغ کیےجاچکے تھے، پارٹی چھوڑنے والوں کو گڈ بائے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی الیکشن میں اکثریت سے پھرآئےگی۔