پاک فوج کیخلاف ایک سیاسی جماعت کا پراپیگنڈہ ملک دشمنی کے مترادف ہے،گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان:گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ پاک فوج کیخلاف ایک سیاسی جماعت کی طرف سے گھٹیا پراپیگنڈہ ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

  پاکستانی قوم پاک فوج کی قربانیوں کو کھلے دل سے تسلیم کرتی ہے، قوم پاک فوج کیخلاف کسی بیانیے کو ہر گز تسلیم نہیں کرے گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگران صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوا حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔

  انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے حق میں کیمپ لگانے اور ریلی نکالنے پر نگران صوبائی وزیر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

 ملاقات میں نگران صوبائی وزیر حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کو دشمنوں کے ناپاک وارسے بچایا ہے، پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔