لیہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے 5500کنال اراضی کی خریداری میں مبینہ خورد بردکے معاملے پر اینٹی کرپشن نے چھان بین شروع کردی۔
محکمہ ریونیو کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ریونیو آفس چوبارہ پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔
محکمہ ریونیو کا کہنا ہے کہ یکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے بنانے پرپٹواری اصغر کو معطل کردیا گیا۔
تحصیلدار کے مطابق عظمیٰ خان نے اراضی انتقالات اپنے اور خاوند احد مجید کے نام درج کرائے۔
اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عظمیٰ خان نے اراضی مارکیٹ سے کئی گنا کم ریٹ پر بغیر قبضہ خریدی۔