لاہور: جیو فینسنگ ریکارڈ کے مطابق حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ مبینہ طور پر 8 مئی کو زمان پارک میں تیا رکیا گیا۔
تکنیکی تجزیے اور جیوفینسنگ سے انکشاف ہوا ہےکہ اعلیٰ قیادت کا حملہ آوروں سے رابطہ تھا۔
جیو فینسنگ کے مطابق عمران خان کے زمان پارک سے 6 اہم شخصیات سے رابطوں کا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔
ریکارڈ کے مطابق 8 مئی زمان پارک اور 9 مئی جناح ہاؤس بلوے میں 154 موبائل نمبرز سامنے آئے، یاسمین راشد، حماداظہر اور محمودالرشید بلوائیوں سے رابطے میں رہے.
اعجاز چوہدری، اسلم اقبال اور مراد راس بھی بلوائیوں سے رابطےمیں رہے، 215 کالرز 9 مئی کو 6 رہنماؤں کے ساتھ رابطوں میں رہے۔
یاسمین راشدکا رابطہ بذریعہ کالز 41 بار ہوا، حماد اظہر کے موبائل نمبر سے 10 کالز شرپسندوں کو کی گئیں، محمود الرشید 75 بار موبائل رابطوں کے ساتھ سرفہرست رہے.
اعجاز چوہدری کی جانب سے کی جانے والی 50 کالز ریکارڈ میں آئیں، سلم اقبال16جب کہ مراد راس نے 23 کالز جناح ہاؤس میں موجود بلوائیوں کوکیں۔