انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسر نے 16 شرپسندوں کی حراست مانگ لی۔ انسداددہشت گردی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کرلیا۔
عدالت نے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر افسر کے مطابق ملزمان آفیشنل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3,7 اور نو کے تحت قصور وار پائے گئے۔ ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے۔ پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل سولہ ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے کمانڈر افسر کے حوالے کردے۔
فیصلے کے مطابق حوالے کیے گئے بقیہ ملزمان کی شناخت عمار زوہیب ولد نذیر احمد شیخ ساکن اریگیشن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کوٹ لکھپت لاہور، علی افتخار ولد افتخار ساکن محلہ زبیر کالونی جہانگیر پارک لاہور، محمد ارسلان ولد محمد سراج ساکن بنگالی محلہ دہلی روڈ صدر لاہور، محمد عمیر ولد عبدالستار ساکن رحمت پارک کاہنہ نو، محمد رحیم ولد محمد نسیم خان ساکن مکہ کالونی گلبرگ تھری لاہور، ضیا الرحمان ولد محمد اعظم خورشید ساکن بند روڈ ڈوگر مارکیٹ گلشن راوی لاہور، وقاص علی ولد محمد اشرف ساکن ڈوگر چوک عثمان پارک اعوان مارکیٹ فیروزپور روڈ لاہور، رئیس احمد ولد شفیع اللہ شانگلہ سوات، فیصل ارشاد ولد ظفراحسن ساکن ماڈل ٹاؤن لاہور محمد بلال حسین ولد منظور حسین ساکن وحدت روڈ لاہور ، فہیم حیدر ولد فاروق حیدرساکن زمان کالونی والٹن روڈ لاہور، اعظم جنید ولد جنید رزاق ساکن چاہ روڑیاں والہ شاہدرہ ، میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان ساکن شاہ جمال لاہور، محمد حاشر خان ولد طارق بشیر ساکن اسلام نگر والٹن روڈ لاہور، حسن شاکر ولد شاکر حسین ساکن گرین ٹاؤن لاہور کے نام سے ہوئی ہے۔