پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی تیرہ سالہ بچی دوران علاج انتقال کرگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ پھندو میں 5 ماہ قبل تیرہ سال بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث وہ حاملہ ہوگئی تھی۔
بچی کو طبیعت ناسازی کے بعد اہل خانہ اسپتال لائے جہاں ڈاکٹرز نے اُسے ایڈمٹ کیا تاہم وہ گزشتہ روز دوران علاج چل بسی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں زچہ و بچہ دونوں کی موت واقع ہوگئی، افسوسناک واقعے کی ایف آئی آر مقتولہ کے اہل خانہ کی مدعیت میں تھانہ پھندو میں درج کرلی گئی ہے۔