تھرپارکر، آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق تھرپارکر کے مختلف شہروں مٹھی، اسلام کوٹ اور ننگرپارکر اور گردو نواح میں تیز بارش ہوئی تاہم اس دوران مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نواحی گاؤں ویڑی جھپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک سو سے زائد افراد میلے میں شرکت کے لیے پیدل جا رہے تھے۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی، دریائے ژوب میں گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی اس دوران مسافروں کو بچالیا گیا۔

کوہلو میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، بارش کی بند بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

ندی نالوں میں سیلابی ریلے کی وجہ سے ہرنائی پنجاب شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔