مانسہرہ /کوہاٹ:خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس لیکج دھماکے کے باعث میاں بیوی جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا کوہاٹ کے علاقہ کالج ٹاؤن میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ہوا، دھماکے سے مکان کی چھت گرگئی۔
ریسکیوٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب مانسہرہ میں تھانہ پھلڑہ کی حدود میں غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کردیا گیا،پولیس نے ملزم کو ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔