دریائے نیلم پر نصب پل گر گیا، تین افراد جاں بحق،ایک زخمی

مظفرآباد: نوسیری کے علاقے دھنی کے مقام پر دریائے نیلم پر نصب کیا جانے والا پل گر گیا جس سے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پنجگراں میر مشتاق احمد ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہٹکہ نصیر آباد پہنچا یا۔

 گزشتہ روز دھنی کے مقام پر دریائے نیلم پر پل نصب کیا جا رہا تھا جو اچانک  دریا میں جا گراجس کی وجہ سے پل پر کام کر نے والے تین اہلکار میر زمان ولد رحمت اللہ ساکنہ بٹل بشاش عبدالشکور ولد محمد یعقوب میر ساکنہ نو سدہ  محمد ممتاز ولد محمد اسحاق ساکنہ دھنی  مو قع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد آصف ولد محمد یوسف ساکنہ بلگراں زخمی ہو گئے۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ پولیس پجگراں میر مشتاق احمد پو لیس نفری کے ہمرا ہموقع پر پہنچ گئے  اور جاں بحق و زخمی افراد کو امدادی کاروائیوں کے ذریعے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہٹکہ پہنچا یا۔

 ایس ایچ او کے مطا بق جاں بحق افراد محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین تھے جاں بحق افراد کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے