پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں گرفتارپی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اعجاز چوہدری نے برآمد کیا جانے والا پستول فرانزک لیب بھجوادیا گیا ہے اور فرانزک رپورٹ تفتیش کاحصہ ہوگی۔
واضح رہے کہ اعجاز چوہدری پر 9 مئی کو مسلح ہوکر احتجاج کا الزام ہے، انہیں کچھ روز قبل جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی تھی اور ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔