خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
باجوڑ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ستار خان نے بتایا کہ تحصیل وڑ ماموند کے علاقے تیر بانڈگئی روڈ پر گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ گاڑی کا ٹھیکہ دار گل اعظم زخمی ہوا۔
ڈی ایس پی ستار خان نے کہا کہ مذکورہ گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ کے لیے ریت لے جارہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق ڈرائیور کا جسد خاکی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال باجوڑ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی ٹھیکے دار بھی دم توڑ گئے۔