چین کے صوبے سیچوان میں آج صبح پہاڑی تودہ گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی۔
چینی میڈیا کے مطابق حادثہ چین کے شہر لیشان کے پہاڑی علاقے میں قائم مائننگ کمپنی کی سائیٹ کے نزدیک صبح 6 بجے پیش آیا تھا۔
حکام کے مطابق لیشان کے پہاڑی علاقے میں دو روز پہلے شدید بارش ہوئی تھی جس کے بعد پہاڑی تودہ ایک مقامی مائننگ کمپنی کے رہائشی ایریا کے اوپر آ گرا تھا۔
چینی حکام نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی 180 سے زائد ریسکیو اہلکار جائے واقعہ کی طرف روانہ کردیے گئے تھے، 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، امدادی کارروائیاں ختم ہو چکی ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد مقامی مائننگ کمپنی کے ورکرز تھے، لینڈ سلائیڈنگ کے اسباب معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔